اسلامیات معروضی سوالات
1۔ مکی سورتوں میں سب سے لمبی سورت کونسی؟
ج: سورہ اعراف
2۔ القرآن الحکیم کا لفظ کس سورت میں استعمال ہوا؟
ج سورہ واقعہ ؟؟؟
3۔ قرآن میں کتنے انبیاء کا ذکر؟
ج: 26
4۔ نبیﷺ کے مطابق امت کے سب سے بڑے قاری کون؟
ج: ابی بن کعب
5۔ حضرت عثمان غنی (رضی اللّٰہ عنہ) کے دور میں تدوین قرآن کا آغاز کب ہوا؟
ج: 25ھ
6۔ قواعد کی رو سے لفظ تفسیر کیا ہے؟
ج: مصدر
7۔ مفتی شفیع نے اپنی تفسیر میں کس کے ترجمہ کو اختیار کیا؟
ج: محمود الحسن دہلوی
8۔ رسولﷺ نے بنو قریظہ کی درخواست پر کس کو حکم ٹھہرایا؟
ج* حضرت سعد بن معاذ (رضی اللّٰہ عنہ)
9۔ قرآن مجید کے مکی دور کا آغاز کس دن سے ہوا؟
ج: سوموار
10۔ قرآن مجید کی تیسری منزل میں کل کتنی سورتیں؟
ج* سات
11۔ قرآن مجید میں سب سے کم کونسا حرف استعمال ہوا؟
ج: ظ
13۔ قرآن میں کل کتنی علامات رموز و اوقاف استعمال ہوئی؟
ج: چودہ
14۔ سورہ ق سے والناس تک کی سورتیں کیا کہلاتی؟
ج: مفصل
15۔ ابن العربی کے ہاں قرآن کی منسوخ آیات کی تعداد؟
ج: 21
16۔ برصغیر میں ملا فیضی کی لکھی بے نقط تفسیر؟
ج: سواط الالہام
17۔ المحررالوجیز فی تفسیر الکتاب العزیز کس کی؟
ج* ابن عطیہ اندلسی
18۔ بلغتہ الحیران فی ربط آیات القرآن کے مولف؟
ج* محمد حسین علی
19۔ صفوة التفاسیر کے مفسر؟
ج* محمد علی صابونی
20۔ نزول قرآن کو پورے چودہ سو سال کب ہوئے؟
ج* 1967ء ؟؟؟؟
1۔ لغت میں قسم کھانے کو کیا کہتے فقہی اصطلاح میں شوہر اپنی بیوی سے قطع تعلقی کی قسم کھا لے؟
ج: ایلاء
2۔ ایلاء میں اگر چار مہینے کی قسم کھائی گئی تو اسے کونسا ایلاء کہتے اور اگر مدت کا تعین نہیں تو وہ کونسا ایلاء؟
ج: ایلاء موقت اور ایلاء مؤبد
3۔ قرآن میں ایلاء کے لیے کیا لفظ ہے؟
ج: یولون
4۔ طلاق کے لفظی معنی اور اصطلاحی مطلب بتائیں؟
ج: قید اور بندش سے آزاد کر دینا اور بیوی سے نکاح کی پابندی اٹھا لینا
5۔ یہودی مذہب میں طلاق کا اختیار کس کو ہے؟
ج: شوہر کو
6۔ عیسائیوں کے کس فرقہ میں طلاق دینا حرام؟
ج: کیتھولک
7۔ ہندومت میں طلاق کا اختیار کس کو ہے؟
ج: خاوند کو
8۔ خاوند سے دشمنی کرنے والی عورت کو ایک سال کے بعد زیور کپڑا چھین کر الگ کر دیا جائے کس مذہب کے متعلق؟
ج: ہندومت
9۔ جو عورت دس برس تک صرف لڑکیاں پیدا کرے اسے بارھویں سال طلاق دی جائے اور جس کی اولاد نہ ہو اسے آٹھویں برس کس مذہب میں ہے؟
ج: ہندومت
10۔ عبداللہ بن عمرؓ نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی تو حضور ﷺ نے انہیں کیا حکم دیا؟
ج: رجوع کرنے کا
11۔ الرفث کا معنی؟
ج: گندی باتیں، جماع مباشرت
12۔ عکفون کا معنی؟
ج* اعتکاف کرنے والے واحد عاکف
13۔ یطیقونہ کا معنی؟
ج* طاقت رکھتے ہیں
14۔ تطوع کا معنی؟
ج* اس نے خوشی سے کیا
15۔ تصوموا کا معنی؟
ج* تم روزے رکھو
16۔ شھد کا معنی؟
ج: حاضر ہوا
17۔ مال کا معنی؟
ج* سوال کیا
18۔ اجیب کا معنی؟
ج* جواب دیتا ہوں، میں قبول کرتا ہوں
19۔ لیستجیبوا کا معنی؟
ج* چاہیے کہ وہ حکم مانیں
20۔ کنتم تختانون کا معنی؟
ج* تم خیانت کرتے تھے
21۔ باشروا کا معنی؟
ج* میل جول کرو
22۔ ابتغوا کا معنی؟
ج* تم طلب کرو
23۔ یتبین کا معنی؟
ج* واضح ہو جائے
24۔ لا تدلوا کا معنی؟
ج* نہ لے جاؤ
25۔ ان تاتوا کا معنی؟
ج* تم آتے ہو
26۔ ایام اخر کونسا مرکب؟
ج* مرکب توصیفی
27۔ طعام مسکین کونسا مرکب؟
ج* مرکب اضافی
28۔ اِلی کونسا حرف ہے؟
ج: حرف جار
29۔ لکم کونسا مرکب؟
ج: مرکب جار
1۔ قرآن نے یہود کے دلوں کو کس چیز سے زیادہ سخت قرار دیا؟
ج: پتھر
2۔ صبر کے ساتھ کیا؟
ج* نصرت
3۔ اللّٰہ کی چراگاہ سے مراد؟
ج: حرام کردہ چیزیں
4۔ ازواج کا واحد؟
ج: زوجه
5۔ ایمان کے کیا معنی؟
ج: دل سے یقین کر لینا
6۔ العجل سے کیا مراد؟
ج: مخصوص بچھڑا جسے سامری جادوگر نے سونے سے بنایا
7۔ من و سلوی کے بدلے بنی اسرائیل نے کن چیزوں کا مطالبہ کیا؟
ج: ترکاری، ککڑی، پیاز، گیہوں، مسور
8۔ مضغتہ سے کیا مراد؟
ج: گوشت کا لوتھڑا تین ماہ بعد بچہ ماں کے پیٹ میں لوتھڑا ہوتا ہے
9۔ راوی کسے کہتے؟
ج: حدیث بیان کرنے یا روایت کرنے والے کو
10۔ قرآن کن کے لیے ہدایت ہے؟
ج: متقین
11۔ ذبح ہونے والی گائے کی عمر کا کیا حکم تھا؟
ج: جوان ہو درمیانی عمر کی
12۔ امام نوویؒ نے کب وفات پائی؟
ج* 676ء
13۔ حدیث کے مطابق ثبوت مہیا کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟
ج: مدعی
14۔ صواعق کا واحد؟
ج: صاعقة آسمانی بجلی
15۔ اخروی نجات کے دو ذرائع؟
ج* ایمان اور عمل صالح
16۔ یہود کے لیے سبت کے بارے کیا حکم تھا؟
ج: مچھلی نہ پکڑیں اور اللّٰہ کی عبادت کریں
17۔ وسعی فی خرابھا سے کیا مراد؟
ج* مسجدوں کی بربادی اور ویرانی میں کوشش کرنا
18۔ مثابة للناس سے کیا مراد؟
ج* لوگوں کے اکٹھا ہونے کی جگہ یعنی بیت اللّٰہ
19۔ ان النصر مع الصبر کا ترجمہ؟
ج: بے شک صبر کے ساتھ مدد ہے
20۔ مسجد قبلتین کسے کہتے؟
ج: مدینہ میں بنی سلمہ کی مسجد
21۔ حضرت ابوہریرہؓ کے مجموعہ حدیث کا نام کیا؟
ج: ہمام بن منبہ
22۔ پیٹ میں تخلیق انسان کے کتنے مراحل؟
ج: چار نطفہ، علقہ، مضغہ، نفح روح
23۔ صدقہ کا متبادل کیا ہے؟
ج: تسبیح
24۔ اسلام کا دوسرا عقیدہ کونسا؟
ج: رسالت
25۔ ابلیس کو کیا مقام حاصل تھا؟
ج: فرشتوں کا درجہ ملا تھا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں