پی پی ایس سی انٹرویو میں پوچھے جانے والے سوالات اور جوابات
*(1).......................رومانیت کی تعریف کریں؟* جواب:=👈برومانیت ایک رویے کا نام ہے جس میں انسان اپنے ماحول سے مایوس ہو کر خیالی اور تخیلی من پسندہ بنانے کی کوشش کرتا ہے. یا رومانیت ایک داخلی قوت ہے جو نامعلوم کو دریافت کرتا ہے.
2):*کلام منظوم کیا ہوتا ہے؟*
جواب:=👈وہ کلام(نثر) جس کو نظم کیا گیا ہو .ترتیب اور موزوں کیا گیا ہو.
*(3)......................علم ہجا کی وضاحت کریں؟*
جواب:=👈
علم ہجا وہ علم ہے جس میں زبان کے حروف تہجی کو علیحدہ علیحدہ کرنے ، ہجوں کی ساخت اور املا کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ اس میں حروف کے حرکات و سکنات یعنی اصوات(آوازوں) اور اعراب کے متعلق وضاحت کی گئی ہے۔ اس علم کی مدد سے حروف کا صحیح تلفظ معلوم ہوجاتا ہے اور حروف کا معیار قائم رہتا ہے۔
*(4).......................علم عروض کو عروض کیوں کہتے ہین؟*
جواب:=👈
علم عروض وہ علم ہے جس میں ان اصول و ضوابط پر بحث کی جاتی ہے جن سے اشعار کے معیاری ، موزوں اور غیر موزوں ہونے کا طریقہ معلوم کیا جاتا ہے۔ اصل میں یہ منظوم کلام کو جانچنے کا آلہ یا کسوٹی ہے۔ اس سے شعر کے وزن کی صحت کے بارے میں پتہ چل جاتا ہے۔
*(5)................."علم بلاغت" سے کیا مراد ہے؟*
جواب:=👈
علم بلاغت سے مراد تقریر کرنے کا علم ہے۔ اس میں ان قاعدوں سے بحث کی جاتی ہے جس سے کلام میں دلکشی پیدا ہوتی ہے اور کلام پُرزور ، پر شوکت اور دل پسند ہوجاتا ہے۔ یہ کلام جب مخاطب کے سامنے پیش کیا جائے تو اس میں مخاطب کے پسندیدہ نکات شامل ہونے چاہیئے۔ اس میں اہم باتوں کو شامل کیا جاتا ہے ۔ ناگوار باتوں سے احتراز کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ غیر ضروری باتوں کو نظر انداز بھی کیا جاتا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں