این ٹی ایس کی تیاری کیلئے اردو کے اہم سوالات

*(1)......................کیا آتش کو ناسخ پہ فوقیت حاصل ہے؟*


جواب:=👈 آتش کو ناسخ پر فوقیت حاصل ہے آتش کے یہاں الفاظ نہات شیریں اور مزیدار ہیں بخلاف ناسخ کے. آتش کے یہاں اشعار نیچر ہیں جبکہ ناسخ کے کلام میں صرف شکوہ الفاظ ہے.

*(2)...............................لکھنؤ شاعری کا نمائندہ شاعر ناسخ ہے یا آتش؟*


جواب:=👈 لکھنؤ کا صیحح نمائندہ تو آتش ہی تھا ناسخ نا تھا کیونکہ آتش کی شاعر لکھنؤ شاعری کی ہی روح ہے جبکہ ناسخ کی شاعری تو صرف زبان شاعری ہے.

*(3).......................آتش کی شاعری کی نمایاں خصوصیات کیا ہیں؟*


جواب:=👈

سرورو نشاط

بلند حوصلگی اور عالی ہمتی

پر امید لہجہ اور رجایئت

اردو غزل میں اضافہ

قلندرانہ رجحان اور خلوص

متوازن عاشقانہ واردات و کیفیات

*(4).....................غزل کا دبستان لکھنؤ کن رجحانات کی عکاسی کرتا ہے؟* جواب:=👈 خارجیت,سراپا نگاری,تمثیل,مضمون بندی,ابتذال,قافیہ پیمائی,رعایت لفظی,لغت سازی,غرابت خوبی بندش,عربی و فارسی کا بے دریخ استعمال,خوب صورت ہندی الفاظکو متروک قرار دینا.

دبستان دہلی کے زاول کے بعد دبستان لکھنؤ کو عروج حاصل ہوا

*(5)...................."فٹ نوٹ" سے کیا مراد ہے؟* جواب:=👈 فٹ نوٹ سے مراد وہ عبارت ہے جسے متن مین شامل کرنے کے بجائے صفحے کے نچلے حصے میں الگ کر کے لکھا جاتا ہے. اسے ذیلی حاشیہ بھی کہتے ہیں.

تبصرے

مشہور اشاعتیں