اُردو لیکچرر کے انٹرویو میں پوچھے جانے والے اہم سوالات
*(1)..........................دبستان دہلی کے مطالعے کے مضامین میں زبان کے ساتھ کس چیز ملحوظ رکھا گیا ہے؟*
جواب:=👈 اسلوب
*(2)...............شہاں کے کجل جواہر تھی خاک پا جن کی*
*انہی کی آنکھوں مین پھرتی سلائیاں دیکھیں*
اس شعر میں میر کس کی طرف اشارہ کیا ہے؟
جواب:=👈 شاہ عالم کی طرف
*(3)....................تصوف کس دبستان کی بنیادی خصوصیات تھی؟*
جواب:=👈 دہلی کی
*(4)..................امرد پرستی کا رجحان کس دبستان میں غالب ہے؟*
جواب:=👈 دہلی
*(5)..............."دو ادبی سکول" کس کی تصنیف ہے؟*
جواب:=👈 علی جواد زہدی کی
*(6)................حزن و یاس کس دبستان کی خصوصیات ہیں؟*
جواب:=👈 دہلی
*(7).................خواجہ میر درد اور میر تقی میر کس دبستان کے نمائندہ شاعر ہیں؟*
جواب:=👈 دبستان دہلی
*(8)................داخلیت کس دبستان کی خصوصیات ہے؟*
جواب:=👈 دبستان دہلی
*(9).................غزل کا عہد زریں کس دبستان کو کہا جاتا ہے؟*
جواب:=👈 دبستان دہلی
*(10).................دبستان دہلی کی نمایان خصوصیات کیا ہے؟*
جواب:=👈 فصاحت
*(11)....................دبستان کی اصلاح پہلی دفعہ کس نے اپنی تصنیف مین استعمال کی؟*
جواب:=👈 رام بابو سکسینہ نے
*(12)....................دبستان کے لیے دوسری متبادل اصطلاح کون سی استعمال ہوتی ہے؟*
جواب:=👈 اسکول
*(13).......................ڈاکٹر نورالحسن نے دبستان دہلی کو کتنے ادور مین تقسیم کیا ہے؟*
جواب:=👈 سات
*(14)...................."دہلی کی دبستان شاعری" کس کی کتاب ہے؟*
جواب:=👈 نور الحسن ہاشمی
*(16)..................احمد شاہ ابدالی نے دہلی پر حملہ کب کیا؟*
جواب:=👈 1746
*(15)..........................کس دبستان کے شعراء کے ہاں فاسیت کا غلبہ تھا؟*
جواب:=👈 دہلی
*(1)............................"دبستان,تحریک اور "رجحان میں کیا فرق ہے؟*
جواب:=👈 *"دبستان"* بنیادی مکتب۔۔۔ادب میں دبستان سے مراد ایسا بنیادی مکتبہ ٕ فکر جہاں ایک ہی رجحان کا ادب تخلیق ہورہا ہو ۔۔یعنی کسی خاص مکتبہ فکر و رجحان کا گروہ یا جماعت۔۔۔۔۔۔۔مثال ۔۔دبستان دہلی ۔لکھنو۔۔
2 *"تحریک"*۔۔.کسی خاص کے حصول کی خاطر منظم کوشش جس کا منشور و مقصود ایک ہو ۔۔۔۔۔ ادب میں تحریک علی گڑھ ۔اصلاحی و مقصدی ۔۔رومانوی تحریک ۔۔ادب براۓ ادب۔۔ترقی پسندی ۔مقصدی (سرمایہ درانہ نظام کا خاتمہ ) نمونے ہیں۔۔۔
3.. *"رجحان"* فطری میلان ہے۔۔۔ادب میں رجحان سے مراد کسی بھی فکر کے اظہار کے لیے فطری جھکاٶ ۔۔۔۔۔۔مثال کلاسیکی شعرا کا رجحان یا میلا عشقیہ تھا۔۔تحریک علی گڑھ کا مقصدی ۔۔ادب کو محض تفریح خیال کرنے والے کا جمالیاتی اور ادب کو مقصد بنانے والے کا طبعی میلان ادب براۓ زندگی۔۔۔۔
ذاتی اظہار ہے۔۔باقی ہر ایک کا اپنا زاویہ نظر ہے۔۔
*(3).....................مخلوط ڈراما؟* وہ ڈراما جس مین ہر قسم کی نوعیت کے اثرات ہوتے ہیں. *یک بابی ڈراما؟* وہ ڈراما جس میں ایک ہی باب مین سارا ڈراما مکمل ہوجاتا ہے. دور حاضر مین مقبول ڈراما تصور کیا جاتا ہے. اسے ایکانکی یہ بابی ڈراما بھی کہتے ہیں.
*(4)......................غنائی تمثیل اور تشبیہ تمثیل میں کہا فرق ہے؟* *"غنائی تمثیل"* ایسی تمثیل جو جو نظم مین لکھی گئی ہو اور تمام تر نغمات پر مشتمل ہو. *"تشبیہ تمثیل"* اگر وجہ تشبیہ کئی چیزوں سے حاصل ہوئی ہو تو اس کو تشبیہ تمثیل یا تشبیہ مرکب کہتے ہیں.
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں