اردو معروضی سوالات

 (1) آپ بیتی سے کیا مراد ہے؟

🔖جس میں کوئی شخص اپنی ذاتی زندگی کے تجربات تحریر کرے۔

*2۔ سوانح نگاری کسے کہا جاتا ہے؟*

🔖جس میں مصنف کسی دوسری شخصیت کے حالات زندگی بیان کرے۔

*3۔ کسی تقریب، جلسے یا واقعہ کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرنے کو کیا کہا جاتا ہے؟*

🔖روداد نویسی

*4۔ قصیدہ کسے کہتے ہیں؟*

🔖جس میں کسی زندہ انسان کی تعریف کی جائے۔

*5۔ مرثیہ سے کیا مراد ہے؟*

🔖جس میں شاعر کسی کی وفات پر غم کا اظہار کرے۔

*6۔ غزل کے معنی کیا ہیں؟*

🔖عورتوں سے باتیں کرنا۔

*7۔ مطلع کسے کہا جاتا ہے؟*

🔖غزل کا پہلا شعر 

*8۔ مقطع کسے کہتے ہیں؟*

🔖آخری شعر کو اس میں اکثر شاعر اپنا تخلص استمعال کرتے ہیں۔

*9۔ حسن مطلع کسے کہا جاتا ہے؟*

🔖مطلع کے بعد والا شعر 

*10۔ بیت کسے کہتے ہیں؟*

🔖جو شعر نہ مطلع ہو اور نہ ہی مقطع۔

*11۔ بیت الغزل کسے کہا جاتا ہے ؟*

🔖غزل کے بہترین شعر کو۔

*12۔ قصیدہ "قصیدہ بانت سعاد" کس کی تصنیف ہے؟*

🔖حضرت کعب بن زہیر رضی اللّٰہ عنہ

*13۔ "قصیدہ بردہ شریف" کس کی تصنیف ہے؟*

🔖امام شرف الدین بوصیری

*14۔ اردو زبان کا پہلا مرکز کون سا ہے؟*

🔖دہلی

*15۔ خدائے سخن کس کو کہا جاتا ہے؟*

🔖میر تقی میر

(16)اردو ادب میں لفظ "الل ٹپ" کے کیا معنی ہیں؟

     جواب:= الل ٹپ کے معنی بے ترتیب کے ہیں.اردو ادب میں اس سے مراد ہے بغیر سوچے سمجھے یا محض مفروضہ اور اندازہ کی بنیاد پر رائے قائم کرنا وغیرہ.


تبصرے

مشہور اشاعتیں